30 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا دوسرا دور

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات انجام پائے۔

ابنا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات انجام پائے۔ ان مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک میں امریکہ کی طرف سے اس ملک کی وزارت خارجہ اور خزانہ کےعہدیدار شامل ہیں۔یہ مذاکرات ایسی صورت میں انجام پائے ہیں کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جو پندرہ اور سولہ اکتوبر کو جنیوا میں ہوئے تھے آئندہ سات اور آٹھ نومبر کو جنیوا میں ہی ہونے والے ہیں۔ ویانا میں ماہرین کے مذاکرات میں ایران کی جانب سے وزارت خارجہ کے اقتصادی و بین الاقوامی ماہرانہ امور کے ڈائریکٹر جنرل حمید بعیدی نژاد اور یورپی یونین کی جانب سے اسٹیفن کلمنٹ قیادت کررہے ہیں جبکہ گذشتہ پیر اور منگل کو ویانا میں ہونے والے بارھویں تیکنکی مذاکرات میں ایران کی جانب سے آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈاریکٹر جنرل کے سکریٹری واریورانٹے نے قیادت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲